زرداری ملک سے بھاگے نہیں جلد واپس آئیں گے، شہلا رضا

زرداری ملک سے بھاگے نہیں جلد واپس آئیں گے، شہلا رضا
زرداری ملک سے بھاگے نہیں جلد واپس آئیں گے، شہلا رضا

  

لاہور (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں جلد وطن واپس آئیں گے۔ ان کا بیان ان فوجی حکومتوں کے جرنیلوں کے خلاف تھا جنہوں نے ملک میں نو اور گیارہ سال تک آمریت قائم رکھی جس سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنے ایک روزہ دورے کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما منور انجم کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آپریشن کی کامیابی میں سندھ حکومت کی کامیابی ہے وفاق کا کوئی تعلق نہیں نواز شریف نے کراچی کے پانچ دورے کئے وہاں کی عوام کے لئے ایک ٹکہ بھی نہیں دیا۔

مزید :

لاہور -