اقتصادی راہداری سےمتعلق منصوبوں پر کام تیز کیا جائے: اسحاق ڈار
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین نقل مکانی کرنے والوں کے لئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد دے گا‘ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں‘ نقل مکانی کرنے والوں کے فنڈز کا موثر استعمال کیا جائے‘ اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔ اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔سیکرٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھی نے وزیرخزانہ کو اقتصادی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینی حکومت کے تعاون سے فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ چین نقل مکانی کرنے والوں کے لئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد دے گا‘ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں‘ نقل مکانی کرنے والوں کے فنڈز کا موثر استعمال کیا جائے۔