پاکستانی بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

پاکستانی بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار
پاکستانی بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار

  

بارسلونا (ویب ڈیسک) سپین کے صوبے کا تالونیہ کے شہر للیدا میں گرل فرینڈ نے پاکستانی نوجوان چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق للیدا میں ایک پاکستانی جوان کو لاطین امریکہ کے ملک سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے پاکستانی بوائے فرینڈ کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ مقتول حفیظ کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ مقتول محمد حفیظ کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ سپین میں مقیم تھا اور اس کا قانونی سٹیٹس غیر قانونی تھا۔ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق پاکستان ویلفیئر فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری نوید اسلم وڑائچ نے پاکستانی کمیونٹی کے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہا گر مقتول محمد حفیظ کا سپین میں کوئی عزیز یا دوست ہو تو ان سے فون نمبر 632251555 پر رابطہ کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -