سوناکشی سنہا بچی کا گیت ”میری ماں“ سن کر رونے لگیں
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا گانا سن کر بے اختیار رو پڑیں، سوناکشی آج کل انڈین آئیڈل جونیئر میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ بچوں کے اس پروگرام میں ٹاپ 9 میں ایک بچی ناپید نے جب فلم تارے زمین پر کا گانا میری ماں گایا تو سوناکشی بااختیار رونے لگی۔ آن ایئر روتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈین آئیڈل نئے ٹیلٹ کیلئے عمدہ پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکاری کا بہت شوق ہے لیکن اس کا وقت نہیں ملتا۔