کترینہ کیف نے سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ابھی تک نہیں دیکھی

کترینہ کیف نے سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ابھی تک نہیں دیکھی
کترینہ کیف نے سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ابھی تک نہیں دیکھی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘جس نے بالی ووڈ میں دھوم مچا رکھی ہے لیکن بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کا کہناہے کہ انہوں نے ابھی تک وہ فلم ہی نہیں دیکھی ہے ۔

ایک بھارتی پروگرام کے دوران جب کترینہ سے بجرنگی بھائی جان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا: ’نہیں، میں نے ابھی تک وہ فلم نہیں دیکھی ہے لیکن میں اس فلم کو ایک دو دنوں میں ضرور دیکھنے والی ہوں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ سیف علی خان نے مجھ سے کہا کہ ’میں اس ملک میں واحد لڑکی ہوں جس نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی ہے۔تاہم قطرینہ کیف نے کہا کہ ’کبیر (فلم کے ڈائریکٹر) نے انھیں اس فلم کا تھوڑا تھوڑا حصہ، کوئی شاٹ، کوئی گیت دکھایا ہے۔کترینہ کیف نے کہا کہ اس کے علاوہ کبیر نے مجھے اس فلم میں آنے والی ایک ننھی سی لڑکی کو بھی دکھایا اور کہا کہ وہ تمہاری طرح نظر آتی ہے۔

مزید :

تفریح -