حساس ادارے کی کارروائی ، بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا:سرفرا زبگٹی

حساس ادارے کی کارروائی ، بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب کمانڈر ہلاک ...
حساس ادارے کی کارروائی ، بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا:سرفرا زبگٹی

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ بلوچستان سرفرا زبگٹی نے کہا ہے کہ حساس ادارے کی کارروائی میں بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب کمانڈر ہلاک ہو گیا، مارے گئے دہشتگرد پر30لاکھ روپے کا انعام مقررتھا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاکہ آئی ایس آئی نے کارروائی کر کے القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کر دیاہے، مرنے والے دہشتگرد کی شناخت عمر لطیف عرف لقمان کے نام سے ہوئی جبکہ اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کسی دہشتگرد کو نہیں رہنے دیا جائے گا ، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہلاک کمانڈر عمر لطیف پر تیس لاکھ روپے کا انعام مقررتھاوہ بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا کمانڈر تھا ۔ ایک صحافی کے الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہے وہ وہاں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف زبان درازی کرتا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،الطاف حسین کو سیاست اور زبان درازی کا شوق ہے تو یہاں آکر سیاست کریں۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -