لانڈھی جیل سے 163 بھارتی ماہی گیر رہا

لانڈھی جیل سے 163 بھارتی ماہی گیر رہا
لانڈھی جیل سے 163 بھارتی ماہی گیر رہا

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت سمندی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار 63 1 بھارتی ماہی گیروں کو لانڈھی جیل سے رہا کر دیا،رہا ہونیوالوں میں 8 مسلمان اور ایک بچہ بھی شامل ہیں ۔قیدیوں کو آج اپنے ملک (بھارت)روانگی کیلئے ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔جہاں سے وہ واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ان ماہی گیروں کو 10 ماہ قبل پاکستان نیوی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

مزید :

قومی -