شکرگڑھ،گرڈ اسٹیشن کا مین ٹرانسفارمر6 دن سے خراب،نظام زندگی درہم برہم،لوگوں کا شدید احتجاج

شکرگڑھ،گرڈ اسٹیشن کا مین ٹرانسفارمر6 دن سے خراب،نظام زندگی درہم برہم،لوگوں ...
شکرگڑھ،گرڈ اسٹیشن کا مین ٹرانسفارمر6 دن سے خراب،نظام زندگی درہم برہم،لوگوں کا شدید احتجاج

  

شکرگڑھ(نامہ نگار ) چھ دن گذرنے کے بعد بھی شکرگڑھ گرڈ اسٹیشن کا مین ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہو سکا ، تحصیل بھر میں دگنی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،کاروبار زندگی درہم برہم ، شہری پریشان ، آج دوسرا ٹرانسفارمر آجائے گا ایکسئین گیپکو شکرگڑھ انیس خان تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ گرڈ اسٹیشن میں تین بڑے مین ٹرانسفارمر ہیں جن میں سے ایک تو پہلے سے خراب تھا اوردوسرا 5دن پہلے جل گیا جس وجہ سے ایک ٹرانسفارمر سے پوری تحصیل کو بجلی سپلائی کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دگنا کر دیا گیا جس سے گرمی کی شدت میں شہری بلبلا اٹھے ادھر نئے تعینات ہونے والے ایکسئین واپڈا شکرگڑھ انیس خان نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات کو سمجھتے ہیں ہنگامی بنیادوں پر ایک ٹرانسفارمر منگوایا جا رہا ہے شہریوں نے کہا ہے کہ چودھری دانیال عزیز ایم این اے یہاں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے پہلے سے ایک ٹرانسفارمر منگوا کررکھتے کیونکہ اس ٹرانسفار مر کی خرابی سے پہلے بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی۔

مزید :

نارووال -