ایک سال میں 34 کلو وزن کم کرنے والی نوجوان لڑکی نے اس عمل کے پیچھے چھپی دردناک وجہ بتا دی، کامیابی کا راز بھی بے نقاب کر دیا

ایک سال میں 34 کلو وزن کم کرنے والی نوجوان لڑکی نے اس عمل کے پیچھے چھپی دردناک ...
ایک سال میں 34 کلو وزن کم کرنے والی نوجوان لڑکی نے اس عمل کے پیچھے چھپی دردناک وجہ بتا دی، کامیابی کا راز بھی بے نقاب کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت میں ناکامی اکثر انسان کو بہت سے سبق سکھا جاتی ہے ، لیکن نیویارک کی اس لڑکی نے محبت میں ناکامی سے ایسا کیا سیکھا کہ ”فٹنس گرو“ہی بن گئی۔ نیویارک کی 27سالہ مریسا ہوکبرگ بچپن ہی سے بہت موٹی تھی۔ 4سال قبل اسے ایک لڑکے سے محبت ہو گئی لیکن لڑکے نے اس کے موٹاپے کی وجہ سے اس کو چھوڑ دیا۔ اس پر دل گرفتہ ہو کر مریسا نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔ اس وقت مریسا کا قد 5فٹ 1انچ اور وزن 78کلوگرام تھا۔ آج اس نے نہ صرف خود کو ”زیروسائز“ کر لیا ہے بلکہ ایک فٹنس ماہر کی حیثیت سے صحت مند زندگی گزارنے کے لیے لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔
اس حوالے سے مریسا کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی موٹی تھی لیکن جب میں مشی گن کالج میں پڑھنے گئی تو وہاں میں بہت زیادہ موٹاپے کا شکار ہو گئی۔ جب میں نیویارک یونیورسٹی میں گئی تو وہاں مجھے ایک لڑکے سے محبت ہو گئی لیکن اس لڑکے نے مجھے چھوڑ کر میری ہی ایک سمارٹ سی دوست سے ملنا شروع کر دیا۔ بس اس دن سے میں نے ٹھان لی کہ میں اپنا وزن کم کروں گی۔ میں نے اپنے باورچی خانے سے ہروہ چیز اٹھا کر باہر پھینک دی جو وزن بڑھاتی تھی، اس کی جگہ میں نے صحت مندانہ خوراک کھانی شروع کر دی۔ میں نے اس حوالے سے ماہرین کی مدد لینے کی بجائے اپنی ہی کھانے کی ترکیبیں آزمانی شروع کر دیں اور ساتھ ہی ایک جم بھی جوائن کر لیا۔ ایک سال بعد میرا وزن صرف 43کلوگرام رہ گیا تھا۔ میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی جب میں پہلی بار ایک سٹور میں گئی اور اپنے لیے زیروسائز کے ملبوسات خریدے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -