زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

  

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک)سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے نے نیوزی لینڈ سات وکٹوں سے کو شکست دے ۔نیوزی لینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر مقررہ پچاس اوورز میں 303رنز کیے جواب میں زمبابوے نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر آخری اورر میں پورا کر لیا ۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کرکے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیلرنے 112 اور ولیمسن نے 97رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کا مجموعی سکور 303ہو گیا ۔زمبابوے کی جانب سے پینگارا نے دو وکٹیں حاصل کیں اور چھیبا نے ایک وکٹ لی ۔جواب میں زمبابوے کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔زمبابوے کے مساکازا نے 84اور چھیبا نے 42رنز سکور کیے ۔زمبابوے کی جانب سے کریگ ائرون نے 130رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

مزید :

کھیل -