سعودی عرب میں کنواری لڑکیوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو گیا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

سعودی عرب میں کنواری لڑکیوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو گیا؟جان کر آپ کو یقین ...
سعودی عرب میں کنواری لڑکیوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو گیا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کنواری لڑکیوں کی تعداد 40لاکھ تک پہنچ گئی ہے جن کی شادی کی عمر نکلتی جا رہی ہے لیکن انہیں تاحال دولہا نہیں مل سکا۔ پاکستان کے متعلق تو آپ جانتے ہیں کہ لڑکیوں کی شادی کی عمر نکل جانے کی سب سے بڑی وجہ نمودونمائش اور بھاری جہیز کے مطالبات ہیں لیکن سعودی عرب میں اس کی وجہ پاکستان کے بالکل برعکس ہے۔ آپ کے لیے شاید یہ بات بالکل نئی ہو کہ سعودی عرب میں دلہن کا جہیز اس کے ماں باپ نہیں دیتے بلکہ وہ دولہا کو خریدنا پڑتا ہے اور دلہن کے گھروالوں کی طرف سے بھاری جہیز کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کے مرد سعودی خواتین کی بجائے دیگر عرب ریاستوں کی خواتین سے شادی کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ اس لیے غیر شادی شدہ سعودی خواتین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اخبار ”ایمریٹس 247 “ کے مطابق2010ءمیں غیرشادی شدہ سعودی خواتین کی تعداد 15لاکھ تھی جو اگلے پانچ سالوں میں حیرت انگیز حد تک بڑھ کر 40لاکھ ہو چکی ہے۔
سعودی ماہر عمرانیات احمد السناسی کا کہنا ہے کہ اگرچہ کنواری خواتین کی تعداد میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں لیکن لڑکی والوں کی طرف سے بھاری جہیز کا مطالبہ اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ دیگر وجوہات میں شادی کی تقریب پر اٹھنے والے اخراجات اور شادی ہالز کے کرایوں میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی مردوں میں بیروزگاری کی شرح میں بھی گزشتہ کچھ سالوں کے دوران بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے وہ شادی کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے۔انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ غیرشادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی کے لیے ملک کے خیراتی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سعودی مردوں کی مالی مدد کرکے ہی کنواری خواتین کی بڑھتی شرح پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -