بھارتی حکومت نے چپکے چپکے بڑی پابندی لگا دی،شرمناک حرکات کے شوقین شہریوں کو شدید پریشان کر دیا

بھارتی حکومت نے چپکے چپکے بڑی پابندی لگا دی،شرمناک حرکات کے شوقین شہریوں کو ...
بھارتی حکومت نے چپکے چپکے بڑی پابندی لگا دی،شرمناک حرکات کے شوقین شہریوں کو شدید پریشان کر دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں گوگل کی طرف سے فحش مواد تلاش کیے جانے کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ شائع کی گئی جن میں بھارت سرفہرست تھا لیکن اب بھارت سرکار نے خفیہ طریقے سے فحش مواد کی حامل ویب سائٹ بلاک کرنی شروع کر دی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹس پر بہت سے صارفین نے شکایات کی ہیں کہ حسب معمول انہوں نے اپنی پسندیدہ ویب سائٹس کھولنے کی کوشش کی تو دلفریب مناظر کی بجائے ایک نہایت سنجیدہ پیغام سکرین پر نمودار ہوا، جس پر لکھا تھا کہ متعلقہ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق یہ ویب سائٹ بلاک کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے درجنوں ویب سائٹس بلاک کی ہیں جس پر بھارتی شہری سوشل میڈیابالخصوص ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ” ہم نے اس حکومت کو ملک چلانے کے لیے منتخب کیا تھا، اخلاقیات پڑھانے کے لیے نہیں۔“کرن ولاک نامی خاتون صارف نے لکھا ہے کہ ”فحش مواد والی ویب سائٹس بلاک کرنے کے بعد ایم پیز اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل فون اپنی میزوں کے نیچے کرکے کیا دیکھیں گے؟ بگ باس؟؟“وکرانت نامی صارف کا کہنا تھا کہ حکومت نے سائٹس بلاک کر دی ہیں تو کیا ہوا، لوگ ویڈیو دیگر ذرائع سے ڈاﺅن لوڈ کر لیں گے۔“

واضح رہے کہ بھارت سرکار کی طرف سے اپنے اس اقدام پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -