شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنےوالے کھلاڑی بن گئے

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنےوالے ...
شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنےوالے کھلاڑی بن گئے

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان شاہد آفریدی سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 82میچز میں 9مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے اور اس طرح وہ سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل شامل ہیں جنہوں نے 45میچز میں 1406رنز بنا کر 8بار مین آف دی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ پاکستان کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ اس فہرست میں تیسر ے نمبر پر ہیں ۔وہ اب تک 64میچز میں 1382رنز بنا کرآٹھ مرتبہ مین آف دی میچ قرار پائے ہیں ۔نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم اور بھارت کے یوراج سنگھ سات ،سات مرتبہ  مین آف دی میچ بن کر بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں ۔

مزید :

کھیل -