سابق صدر احمدی نژاد کے میڈیا مشیر کو 91 روز قید
تہران(آئی این پی)ایران میں عدالت نے سابق صدر محمود احمدی نژادکے میڈیا مشیر کو 91روز قید کی سزا سنادی۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کی ایک عدالت نے سرکاری نیوز ایجنسی " اِرنا" کے ڈائریکٹر اور سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ علی اکبر جوان فکر کو 91 روز قید کی سزا سنائی ہے۔ علی اکبر پر پانچ برس قبل عدلیہ کی پولیس کو بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
علی اکبر نے عدلیہ کے کارندوں کو سرکاری روزنامے "ایران" میں کام کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔سابق ایرانی صدر احمدی نڑاد کے قریب سجھی جانے والی ویب سائٹ "دولت بہار" کے مطابق علی اکبر کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے ان کے مکل کے علاوہ روزنامہ "ایران" کے تین صحافیوں عبدالرضا سلطانی، سعید یوسفی پور اور حسن قاسمی کو 91 روز کی جیل کی سزا دی ہے۔یہ مقدمہ 2011 میں پیش آنے والے واقعے سے تعلق رکھتا ہے جب علی اکبر نے جو "ایران" میڈیا کارپوریشن کے ڈائریکٹر بھی ہیں، انہوں نے عدالتی کارندوں کے ہاتھوں ایران اخبار کے صحافیوں کی گرفتاری کی مزاحمت کی تھی۔