مٹھن کوٹ: پنچایتی حکم پر 2 نوجوانوں کو کوڑے مارنے کا مقدمہ درج

مٹھن کوٹ: پنچایتی حکم پر 2 نوجوانوں کو کوڑے مارنے کا مقدمہ درج
مٹھن کوٹ: پنچایتی حکم پر 2 نوجوانوں کو کوڑے مارنے کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹھن کوٹ (ویب ڈیسک) پنچایت کے حکم پر مبینہ چوری کے الزام میں 2 نوجوانوں کو سرعام 10,10 کوڑے مارنے اور ڈیڑھ دیڑھ لاکھ جرمانہ کی سزاپر پنچ سردار مرزا عبدالسبحان سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایاگیا جاتا ہے کہ چند روز قبل مرزا عبدالسبحان، عبداللہ خان، خادم نمبردار اور زاہد محمود سمیت 12 افراد نے پنچایت لگا کر نوجوان غلام حسین اور مشتاق کو مبینہ چوری کے الزام میں کوڑے مارنے اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرجرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جس پر دونوں کو سرعام کوڑے مارے گئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر پنچایت کے دستخط شدہ حکم نامہ کو قبضہ میں لے کر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں تاہم ملزمان روپوش ہوگئے، ادھر آئی جی پنجاب نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -