بھارتی نژاد خاتون پریتی پٹیل برطانوی کا بینہ میں شامل
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ڈیوڈ کیمرون کے مستعفی ہونے کے بعد نئی بننے والی وزیراعظم ٹریسا مے نے اپنی نئی کابینہ کے ارکان منتخب کئے ہیں جن میں سے ایک بھارت نژاد خاتون پریتی پٹیل کو بھی وزیر بنایا گیا ہے
۔پریتی پٹیل کو برطانیہ کی وزیر برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے جو کہ بیرونی امداد کو بھی کنٹرول کریں گی۔ پریتی پٹیل کے والد سوشل اور والد انجنا بھارتی صوبہ گجرات کے ہیں جبکہ ان کا خاندان یوگنڈا سے برطانیہ آیا‘ یوگنڈا میں ان کے خاندان نے چائے ‘ کاٹن ‘ کافی ‘ اور سافٹ ڈرنکس کے کاروبار سے پیسہ کمایا۔ پریتی کے والد سوشل کا گجرات کے ایک غریب اور نچلی ذات سے تعلق ہے ‘ 1972 ءمیں یوگنڈا کے آمر عدی امین نے 80 ہزار ایشیائی باشندوں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تو پریتی کا خاندان برطانیہ آگیا۔