سام سنگ گلیکسی سیریز کا اگلا ماڈل اس ہفتے منظر عام پر، وہ فیچرز جو اس سے پہلے کسی فون میں نہ تھے، آپ بھی جانئے

سام سنگ گلیکسی سیریز کا اگلا ماڈل اس ہفتے منظر عام پر، وہ فیچرز جو اس سے پہلے ...
سام سنگ گلیکسی سیریز کا اگلا ماڈل اس ہفتے منظر عام پر، وہ فیچرز جو اس سے پہلے کسی فون میں نہ تھے، آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ گلیکسی ایس 7ایج 2016ءکا بہترین موبائل فون ہے مگر اب اس کا ایک حریف سامنے آنے والا ہے۔ یہ حریف بھی سام سنگ ہی کا نیا ماڈل گلیکسی نوٹ 7ہے جو رواں ہفتے ہی مارکیٹ میں آ رہا ہے۔ گلیکسی نوٹ 7میں کئی ایسے فیچر ہیں جو اسے 2016ءکا سب سے بہترین موبائل فون بنانے کے لیے کافی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق فنگر پرنٹ سکینرز ماضی کا قصہ ہوا۔ نوٹ 7میں متوقع طور پر آئی آر آئی ایس(iris)سکینرز نصب کیے گئے ہیںجن کے ذریعے فون آپ کی آنکھوں کے ذریعے لاک اور ان لاک ہوا کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی مائیکروسافٹ پہلے سے استعمال کر رہی ہے لیکن اینڈرائیڈ موبائل فونز میں یہ پہلی بار نوٹ 7میں استعمال کی جا رہی ہے۔ایپل بھی یہ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی مگر سام سنگ نے اسے مات دے دی ہے۔
ایس پین بھی سام سنگ کا ایک خاصہ ہے جسے وہ ہر نئے ماڈل میں پہلے سے بہتر بنا رہی ہے۔ نوٹ 7میں یہ ڈیجیٹل پین مزید نئے فیچرز کے ساتھ موجود ہو گا۔ نوٹ 7کی سکرین بھی 5.7انچ بڑی ہو گی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کی سکرین کروی(Curve)ہو گی جس سے اس کا ڈیزائن ایس 7کے مشابہہ ہو گا۔ نوٹ 7کے کیمرے کے متعلق معلومات دستیاب نہیں تاہم ایس 7میں 12میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ نوٹ 7میں بھی بہترین کیمرہ نصب ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ نوٹ 7پوری دنیا میں ایک ساتھ لانچ کیا جائے گا۔