سندھ اور آزاد کشمیر میں اقتدار کی تبدیلی

سندھ اور آزاد کشمیر میں اقتدار کی تبدیلی
 سندھ اور آزاد کشمیر میں اقتدار کی تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بالآخر طویل عرصہ تک کرسی اقتدار پر فائز رہنے کے بعد سائیں قائم علی شاہ ایوان اقتدار سے رخصت ہوگئے۔سائیں قائم علی شاہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے طویل عرصے تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔قائم علی شاہ کا شمار پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔دوران اقتدار بھی سائیں قائم علی شاہ میڈیا کی نظروں کا محور رہے اور اب اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی میڈیا کی خبروں اورتجزیوں میں بحث و مباحثے میں سر فہرست ہیں،جی ہاں کہا جا رہا ہے کہ سائیں کی سبکدوشی کا فیصلہ بلاول بھٹو کی خواہش پر کیا گیا۔سندھ میں تاثر عام ہے کہ مراد علی شاہ کو بھی وزیر اعلیٰ سندھ بنوانے کی خواہش بھی بلاول بھٹو کی تھی۔تاہم سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی نظر آرہی ہے۔ اب سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ وزراء کے نئے چہرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔


بعض سیاسی تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں کہ یہ صرف چہروں کی تبدیلی ہے،یہ بات بھی آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے کہ سندھ کے حالات میں کیا تبدیلی آئے گی۔ نئے وزیراعلیٰ سندھ نے حلف اٹھاتے ہی نیا حکم جاری کر دیا ہے ،وہ یہ کہ انہیں دفاتر میں سرکاری ملازمین کی وقت پر حاضری چاہئے اور وقت پر دفتر پہنچ کر حاضری نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اس حکم پر کس قدرعمل درآمد ہوتا ہے۔یہ بات بھی آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے سید قائم علی شاہ نے اپنی سبکدوشی سے چند روز پہلے کراچی میں ہر طرف پڑے کچرے کے ڈھیروں کو صاف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاتھا کہ تین روز کے اندر کراچی شہر سے کچرے کا صفایاکر دیا جائے، لیکن کراچی شہر میں کچرا تو صاف نہ ہو سکا ،سندھ حکومت سے سائیں کا ہی’’ صفایا‘‘ ہو گیااور سید قائم علی شاہ کواقتدار چھوڑنا پڑا۔


کراچی کے بہت سے دوست تو کہہ رہے ہیں کہ سائیں کی تبدیلی کی وجہ سندھ میں موجود رینجرز بنی ۔جس کے اختیارات کا مسئلہ درپیش تھا۔ کہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاملات پر رینجرز کے اختیارات کا کس قدر اثر پڑے گا؟ معاملات میں بہتری آئے گی یاپھر پہلے کی طرح معاملات چلتے رہیں گے۔بہرحال سائیں کو ہٹانے سے سندھ میں کیا تبدیلی آتی ہے، یہ بھی آنے والے دنوں میں ہی پتہ چل سکتا ہے،دوستو! تازہ خبر یہ بھی ہے۔ کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور منتخب اراکین نے بھی حلف اٹھالیااور نئی حکومت بن گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی طرف سے راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم کشمیر نامزد کیا گیا جنہیں باقاعدہ منتخب کر لیا گیا اور انہوں نے بھی اٹھا لیا ہے۔ بہت سے دوستوں کو توقع ہے کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جلد قدم اٹھائے گی ۔

مزید :

کالم -