ترک وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترک وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلا م آباد پہنچ گئے ۔ترک وزیر خارجہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔اسلام آباد آمد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان باہمی تجارت کے معاہدے پر غور کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ۔