کوک اسٹوڈیو کی منفرد ایجاد : سماعت سے محروم افراد موسیقی سے لطف اندوز ہوسکیں گے

کوک اسٹوڈیو کی منفرد ایجاد : سماعت سے محروم افراد موسیقی سے لطف اندوز ہوسکیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے قبل کوکا۔کولا پاکستان نے سماعت سے محروم افراد کو موسیقی محسوس کرانے کے لئے منفرد طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے پلیٹ فارم کے فلسفے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ملاپ سے کوک اسٹوڈیو نے سماعت سے محروم افراد کو بنیادی سطح کی موسیقی سننے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس اسٹوڈیو جیسے منفرد نظام کی خاص بات یہ ہے کہ سماعت
سے محروم افراد کو کوک اسٹوڈیو کی موسیقی کو محسوس اور روشناس کرانے کے لئے ایک خصوصی صوفہ تیار کیا گیا ہے جس کے ساتھ سینکڑوں ارتعاشی انجنوں اور ایل ای ڈی لائٹس گانے کی آواز کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں ۔ اس صوفے کے گرد ایک بڑی ایل ای ڈی نصب ہے جو موڈ لائٹنگ کو بصری اضافے کے امتزاج سے روشناس کرتی ہے ۔ آخر میں صوفے کے سامنے ایک ایل ای ڈی اسکرین پر ویڈیو چلائی جاتی ہے جبکہ اسٹوڈیو میں گٹار، ڈرم کٹ اور کی بورڈ اسٹینڈ بھی نصب ہیں تاکہ مجموعی طور پر کوک اسٹوڈیو سے لطف اندوز ہوسکیں ۔یہ نظام چین میں ایجاد ہوا جس کا پہلی بار معائنہ رواں سال کے اوائل میں کوک اسٹوڈیو کی برانڈ ٹیم نے بینکاک میں کیا ۔

اس ضمن میں آٹھ طالب علموں کے ایک گروپ اور سماعت سے محروم افراد کے اسکول (ڈیف ریچ اسکول) کی فیکلٹی کے ارکان کو پہلے اس سسٹم کے آزمائش کے لئے بینکاک لے جایا گیا۔ ان کا تجربہ شاندار رہا جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار موسیقی سے حقیقی طور پر روشناس ہوئے ۔اس عظیم کامیابی کی بنیاد پر کوکا۔کولا پاکستان نے فیصلہ کیا کہ سماعت سے محروم زیادہ سے زیادہ افراد کی رسائی کے تصور کے ساتھ اس سسٹم کو طویل المیعاد بنیادوں پر استعمال کیا جائے تاکہ وہ بھی کوک اسٹوڈیو کی موسیقی سے لطف و اندوز ہوسکیں۔ یہ سسٹم جلد ہی پاکستان پہنچنے والا ہے ۔

مزید :

کامرس -