پی ایس کیو سی اے کی ٹیم کا غیر قانونی ٹائر بنا نے والی فیکٹری پر چھاپہ

پی ایس کیو سی اے کی ٹیم کا غیر قانونی ٹائر بنا نے والی فیکٹری پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم جو ڈپٹی ڈائریکٹر (سی اے) اصغر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر (میڈیا)، شیر علی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل رانا فدا حسین ،انسپکٹر عاقب الٰرحمن اور عون فاروق پر مشتمل تھی نے ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد خالد صدیق کی ہدایت پر کوٹ لکھپت لاہور میں موٹر سائیکل کے غیرمیعاری اور غیر قانونی ٹائروٹیوب بنانے کی فیکٹری غوری ٹائروٹیوب پرائیویٹ لمیٹیڈ پر چھاپہ مارا۔ٹیم نے پی ایس کیو سی ایکٹ 1996 کے تحت مذکورہ ادارے کو نوٹس جاری کیئے۔ٹیم نے موقع پر فیکٹری سے تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے لیے نمونہ جات حاصل کیے۔مذکورہ مینو فیکچرر بغیر متعلقہ اتھارٹی کی رجسٹریشن اور لائیسنسنگ پاکستان سٹینڈرڈ کا لوگو استعال کر رہا تھا جو کہ ایک غیر قانو نی عمل ہے اس موقع پر فیکٹری اور گودام کو سِیل کر دیا گیا۔

مزید :

کامرس -