پسماندہ علاقوں میں معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،رانا ارشد

پسماندہ علاقوں میں معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفر میشن و کلچر رانا محمد ارشد نے مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبہ کے پسماندہ علاقوں کو براہ راست شہروں جیسی سہولیات فراہم کر کے و ہاں کے رہنے والوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اس سلسلے میں صوبہ کے طو ل عرض میں بہتر اور معیاری سڑکوں کی تعمیر کر کے ان کو براہ راست منڈیوں اور شہروں سے ملایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے قصبات ، گاؤں، دیگر علاقوں اور شہروں میں سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے تا کہ آ مد رفت کے مسائل میں سہل ا ندازی اورکسانوں و کاشتکاروں کی فصلوں،سبزیوں اور پھلوں کی تجارت براہ راست فوری منڈیوں تک ہو سکے اور ان کی پید اواری کابروقت ا ور بہتر معاوضہ مل سکے۔اس سلسلے میں جا مع حکمت علی کے ذریعے صوبہ کے طول و عرض میں150ارب روپے کی لاگت سے''خادم پنجاب رورل روڈذ پروگرام '' جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ا س پروگرام کے ذریعے اب تک پنجاب بھر میں31 ارب روپے کی لاگت سے3590 کلو میٹر پر محیط405 سڑکوں کی تعمیر اور توسیع کا کام مکمل ہو چکا ہے۔سڑکوں، پلوں اور فلائی اوورز کے منصوبے بھی اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لئے27ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔