بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 74کشمیریوں کو شہیدکیا‘رپورٹ

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 74کشمیریوں کو شہیدکیا‘رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں74بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجن میں سے 4خواتین اور 12بچے بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین افراد کو جعلی مقابلے میں جبکہ 60شہریوں کو سوگواران پر اندھادھند فائرنگ کر کے شہید کیاگیا۔ گزشتہ ماہ ہونے والی شہادتوں کے نتیجے میں 3خواتین بیوہ اور 8بچے یتیم ہو گئے۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرپیلٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران 605شہریوں جن میں بیشتر نوجوان شامل تھے کو گرفتار کیاگیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر کم سے کم90خواتین کی بے حرمتیاں کیں۔

مزید :

عالمی منظر -