حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار کر کے مہنگائی کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے،عامرحسن

حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار کر کے مہنگائی کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے،عامرحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگا ئی میں تیزی سے اضافے ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں ضروریات زندگی کی اشیا ء کی قیمتوں میں انتہا ئی تیزی سے اضافہ کر دیا ہے جس سے ملک کے غریب لو گ اذیت میں مبتلاہیں۔ نواز شریف کی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے مہنگائی کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام لو گ اپنے گھر وں کے اخراجات پو رے کر نے سے قا صر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بدترین لو ڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں لو گوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں جبکہ حکمران اجلاس در اجلا س منعقد کر کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کر رہے ہیں۔