ملکی معیشت درست سمت جا رہی ہے کسی کو سیاسی نہیں کرنی چاہیے،پرویز ملک

ملکی معیشت درست سمت جا رہی ہے کسی کو سیاسی نہیں کرنی چاہیے،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویزملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے اس پر کسی کو سیاسی نہیں کرنی چاہیے،اپوزیشن جماعتوں کی سیاست صرف ذاتیات کی سیاست رہ گئی ہے ،غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملک ترقی میں رکاوٹ بننے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ، لیکن عوام بار بار ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی قسمت میں مایوسیاں ہی مایوسیاں ہیں۔گذشتہ روز لاہور دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی6اگست کو ریلی نکالے یا 7اگست کو دھرنا دے ن لیگ کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی پہلے بھی بہت کچھ اس ملک اور قوم کے ساتھ کرچکی ہے ایک مرتبہ پھر اپنا شوق پورا کر لے،انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہے خوشی سے کرے یہ ان کا جمہوری حق ہے بلکہ حکومت احتجاج کرنے والوں کو نہ صرف سیکیورٹی فراہم کرے گی بلکہ دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت نہیں بلکہ قبضہ مافیا کا ایک گروہ ہے جس نے ایک سیاسی جماعت کا لبادہ اڑھ رکھا ہے، یہی وجہ ہے یہ جماعت عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کرسکی