ادویات کی قیمتوں میں ایک سال میں تین دفعہ اضافہ زیادتی ہے ،یاسمین راشد،نور محمد

ادویات کی قیمتوں میں ایک سال میں تین دفعہ اضافہ زیادتی ہے ،یاسمین راشد،نور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان تحریک انصاف کی ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر یاسمین راشد سنیر فارماسسٹ اینڈ لاء ایکسپرٹ نور محمد،مظہر اقبال بٹ ،صدر پاکستان فارماسویٹکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر انجم سلیم پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ایڈوکیٹ حافظ احسن نصیر اسلم سیکٹری لیگل افیرز ڈاکٹرہارون یوسف ،ڈاکٹر حنا شوکت،ڈاکٹر محمد احمد ودیگرنے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسلم افغانی چیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی کی سر براہی میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا غیر قانونی اضافہ سال میں تین دفعہ سے زیادہ کیا گیا ہے جو کہ غریب مریضوں کی جیب پر روزانہ کی بنیاد پردو ارب روپے سے زیادہ کا ڈاکہ ہے ڈاکٹر اسلم اٖفغانی چیف ایگزیکٹو افیسر ہونے کے ساتھ نجی کمپنی کے مالک ہیں لاہور پریس کلب میں انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری آتھارٹی کا آفیشل ریکارڈ جس کے تحت ہارڈ شپ کیس کی صورت میں 18میٹنگوں میں بارہا قیمتوں میں آضافہ کیا گیا ہے ،جو کہ سب سے زیادہ اضافہ غیر قانونی طور پر چیف ایگزیکٹو افیسر نے اپنی من پسند کمپنیوں بشمول اٹسوکا فارما کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جوکہ پاکستانی قوم اور مریضوں کے ساتھ کھلا مذاق ہے گزشتہ روز پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی نے ڈرگ ریگولیٹر ی آتھارٹی کو پاکستان کا سب سے کر پٹ ترین ادارہ قرار دیا ہے ۔عوام اور میڈیا کو دھوکہ دینے کے لئے بظاہر ادویات کی قیمتوں میں دو فیصد سے لے کر 2.86تک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے لیکن حقائق اس کے بر عکس ہیں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 62فیصد 70فیصد40فیصد15فیصد سے لے کر95فیصد تک کیا گیا ہے ،اس غیر قانونی اضافے کے ثبوت منسلک کر دئیے گئے ہیں اور ہم ینگ فارماسسٹ ودیگر ہر فورم پر پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے اور وزیراعظم کے سامنے ہر طرح کے ثبوت مہیا کرنے اور مکالمہ کرنے اور غریب مریضوں کا مقدمہ لڑنے کو تیار ہیں،ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کا دوسرا بڑا ثبوت نیب کی گزشتہ ماہ کی رپورٹ ہے جس میں 18سرکاری افسران اور8نجی فارماکمپنیوں کو دو ارب سے زائد کی رقم جرمانہ کی گئی ہے اور ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے غیر قانونی طور پرچیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹر ی آتھارٹی کی کمپنی اٹسوکا کا افروز گروپ کو غیر قانونی طور پر نوا زا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں مریضوں کے ساتھ گزشتہ دو سالوں میں پرائس کے نام پرادویہ سازی کی صنعتوں کے ساتھ جو سوتیلوں والاسلوک کیا گیا ہے تاریخ میں اس سے قبل ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ہم میڈیا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بارہا ادویات کے غیر قانونی اضافے پر حکومت کی توجہ مبذول کروائی ہے ۔