حکومت پانامہ لیکس پر تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر سنجیدہ نہیں،کامران سیف

حکومت پانامہ لیکس پر تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر سنجیدہ نہیں،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ٹی او آرز پر حکومتی ہٹ دھرمی اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا سبب بن رہی ہے حکومت پانامہ لیکس پر تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر سنجیدہ نہیں اسی لیے لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ٹی او آرز حتمی ہیں اسی کا نوٹیفکیشن کرکے تحقیقات کا اعلان کیا جائے تاکہ آف شور کمپنیوں کی اصل حقیقت اور اس کے مالکان کے بارے میں قوم اصل حقیقت سے آگاہ ہوسکے میاں کامران سیف نے حکومت کی جانب سے آف شور کمپنیوں کو قانونی بنانے کیلئے قانون سازی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آف شور کمپنیوں کی حقیقت واضح کرنے کی بجائے قانون سازی کرکے اس پر مٹی پاؤ والی پالیسی پر عمل پیرا ہورہی ہے اور آف شور کمپنیوں کو قانونی شکل دینے کے کوشش کررہی ہے جو قوم سے مذاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آف شور کمپنیوں کی تمام رقم پاکستان لائے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرے تاکہ ٹیکس گذار وں کی حوصلہ افزائی ہو اور ٹیکس چھپانے والوں کی حوصلہ شکنی ممکن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور ذمہ داروں کو حساب دینا پڑے گا۔دن دیہاڑے ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے سامنے خواتین اور نوجوانوں کا قتل عام کیا گیا ان نہتوں پر ڈائریکٹ گولیاں برسائیں گی لیکن دو سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجودہ شہداء اور لواحقین انصاف کے منتظر ہیں ان شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اب حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہورہی ہے ۔