اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نابلس(آن لائن)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ پر پانچ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ قابض فوجیوں نے حسب معمول دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ادھر فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوارہ چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت رامی عورتانی کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 31 سال ہے۔ادھر صہیونی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نابلس میں ایک چاقو بردار فلسطینی اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی کے قریب قریب اپنے موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔ اس دوران اس نے چاقو سے ایک اسرائیلی فوجی پر حملے کی کوشش کی جس پر فوجیوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان کے چاقو کے حملے میں اسرائیلی فوجی محفوظ رہے ہیں، تاہم گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مزید :

عالمی منظر -