امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہواکاغبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرایا

امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہواکاغبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہوا کے غبارے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا یا تھا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن جنوبی قصبے میں پیش آیا تھا حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کے مطابق اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ غبارے کا کچھ حصہ ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں غبارے میں آگ لگ گئی تھی ۔

مزید :

عالمی منظر -