اقوام متحدہ کی شامی حکومت کوحزب اختلاف کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور میں شرکت کی دعوت

اقوام متحدہ کی شامی حکومت کوحزب اختلاف کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب ایلچی رمزی عزالدین رمزی نے شامی حکومت کورواں ماہ کے آخر میں حزب اختلاف کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اس پر شامی حکومت نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ایلچی نے دمشق میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور ان کے نائب فیصل مقداد سے الگ الگ بات چیت کی ہے۔بعد ازاں انھوں نے کہا ہے کہ انہوں نے شامی وزیر خارجہ اور ان کے نائب کو خصوصی ایلچی برائے شام سٹافن ڈی مستورا کے اگست کے آخر میں شامی فریقوں کے درمیان دوبارہ مذاکرات منعقد کروانے کے ارادے سے آگاہ کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کو یہ وضاحت کی ہے کہ ہم سیاسی انتقال اقتدار کے عمل کو مذاکرات میں کیسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پہلے ہی اس کو قابل اعتبار قرار دے کر اس کی توثیق کر چکی ہے اور ہم نے اسی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ولید المعلم نے ان مذاکرات کے انعقاد کی صورت میں ان میں شامی حکومت کی شرکت کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔شامی نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ شامی حکومت کسی پیشگی شرط کے بغیر شامی فریقوں کے درمیان ان مذاکرات میں شرکت کو تیار ہے اور ان میں کوئی غیرملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -