7اگست کو عوام قائد کے ساتھ چلیں ہم منزل کے بالکل قریب ہیں، عمران جٹ
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری عمران جٹ تھیم نے کہا کہ 7اگست کو عوام میرے قائد کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلیں ہم منزل کے بالکل قریب ہیں ہم اپنے قائد پر اپنی جان نچھاور کرنے کو تیا رہیں یہ کرپٹ حکمران عوام کو سبز باغ دیکھا کرووٹ حاصل کرنے والے لیپ ٹاپ بانٹ کر تعلیم عام نہیں کر سکتے قوم کو ورغلانے والے وزیراعظم کو اپنے عہدہ پر فائزرہنے کا کو ئی حق نہیں کبھی کرپٹ کسی کرپٹ کا احتساب نہیں کر سکتا بلکہ اسکوپاک دامن ثابت کر نے کی کوشش کرئے گا قوم کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا واویلا کیا جا رہا ہے لیکن ٹی سٹالوں ہوٹلوں بھٹہ خشت گلی بازاروں میں ریڑیاں کھنچتے ہوئے بچے حکمرانوں کو نظر نہیں آتے مہنگائی بے روزگاری نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھیں ہیں وہ ان خیالات کا اظہار رائے ونڈ ورکروں سے کر رہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی مزدورں کسانوں محنت کشوں اور متوسط طبقہ کا استحصال کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی اور انکی آواز بن کرانکے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی بدعنوانی کا پیسہ حکمرانوں کوہضم نہیں ہونے دیں گے جولوگ بھی پاکستان اور پاکستانی عوام کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں انکا قانون کی گرفت میں آنا آٹل ہے اگربجٹ میں غریبوں محنت کشوں اور متوسط طبقہ کو ریلیف نہ دیا گیا تو پی ٹی آئی کی تحریک مزید مضبوط ہوگی اور نہ ہی حکمرانوں نے سڑکوں کے علاوہ کچھ کرنا ہے۔