ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی پنجاب اسمبلی میں کھلی کچہری ،لوگوں کے مسائل سنے
لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے کھلی کچہری میں راجن پور سے آئے لوگو ں کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادپر حل ہے ۔ہماری جماعت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی ۔ تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے فروغ تعلیم کے لئے فراہم کئے جانے والے وسائل اخراجات نہیں بلکہ ملک کے روشن مستقبل پر سود مند سرمایہ کاری ہے۔ دانش سکولوں کے قیام سے آج پنجاب کے آخری ضلع میں بھی وہ تعلیمی سہولتیں میسرجو مہنگے تعلمی ادروں میں میسر ہیں ۔