اسپائر گروپ آف کالجز کی نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبا کے اعزاز میں تقریب
لاہور(پ ر)اسپائر گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کے لیے ایک پر وقار تقریب میں طلبہ اور طالبات کے میں تحائف تقسیم کیے گئے جس سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی۔ اسپائر کالج گلبرگ کے پرنسپل عمران خان صاحب اورڈائریکٹر سکولز عصمت زہرا نے طلبہ اور طالبات کو اسپائر کالج کے تعلیمی مقاصد سے روشناس کروایا۔