محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام شامکی بھٹیاں میں فارمر ڈے منایا گیا

محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام شامکی بھٹیاں میں فارمر ڈے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام شامکی بھٹیاں میں فارمر ڈے منایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بابا محمد شفیع بھٹی شامکی بھٹیاں میں کسان ڈے منایا گیا جس میں علاقہ کے کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقع پر زراعت آفیسر رانا قربان علی نے دھان کی فضل کے بارے میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دھان کی فصل کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے فی ایکڑ پودوں کی تعداد اسی ہزار ہونی چاہیے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور متناسب کھادیں بھی فضل کیلئے اضافے کا سبب بنتی ہیں کھادوں کا استعمال تجربہ اراضی کی رپورٹ کے مطابق استعمال کی جائیں کپڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے بچاو کیلئے محکمہ زراعت کے آفیسر اور فیلڈ سٹاف کے مشوروں کے مطابق زہروں کا استعمال کریں۔

تاکہ فضل کو نقصان سے بچایا جا سکے اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی محمد یعقوب بھٹی نے کسانوں کی مشکلات سے اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کھاد بیج اور زراعی ادویات کسان کی پہنچ سے دور ہو تی جا رہی ہیں محکمہ کی ملی بھگت سے2نمبر زراعی ادویات بازار میں فروحت ہو رہی ہیں کسان کی فیصل پہلے سے بھی کم نرخوں پر فروحت ہو رہی ہیں ملک کے کسان کو معاشی بدحالی کی طرف دھکیلاجا رہے ہے کسان کا کوئی پُرسان حال نہیں جب کسان خوشحال نہ ہوگا ملک خوشحال نہیں ہو سکتا اس لیے کسان کی ضروریات کو ان کی دہلز تک پہنچا ہو گا رانا قربان نے خطاب میں کہا کہ زرعی زمین کا تجزیہ کرا کے اور سبزکھادوں سے بھی زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے آخر میں غفار شفیع بھٹی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم زراعت کے آفیسروں کے منشوروں سے زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں۔