عائشہ قتل کیس ، چالان سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھجوا دیاگیا

عائشہ قتل کیس ، چالان سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھجوا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے اچھرہ میں سسر کے اْکسانے پر قتل کی جانے والی عائشہ کے کیس میں مقتولہ کے سسرمحمد یوسف کا چالان سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس سیال کی عدالت میں بھجوا دیاہے۔ چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون نعیم شوکت نے پیش کیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے محمد یوسف کو جیل سے پانچ اگست کو حاضری کے لیے طلب کرلیا۔مقتولہ عائشہ کے والد وقاص احمد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی عائشہ کی شادی ملزم محمد یوسف کے بیٹے مبین یوسف کے ساتھ کی۔ دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے تھے مقتولہ کاسسر ملزم محمد یوسف اچھے چال چلن کا مالک نہیں تھا اس نے کئی بار عائشہ سے زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن کامباب نہ ہوسکا محمد یوسف نے بیٹے کے کان بھرنے شروع کردیئے، آخر تنگ آ کر شوہرمبین نے عائشہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا۔

بعد میں اپنے اْوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔وقاص والد نے پولیس کو بتایا بیٹی نے مرتے وقت اسے ساری تفصیلات بتائی تھی پولیس نے محمد یوسف کو گرفتار کیا تواس نے واقع کی ذمہ داری تسلیم کرلی ہے۔ عدالت میں چالان پیش کرتے وقت پولیس نے لکھا کہ مقتولہ کا شوہر عائشہ کو قتل کرنے میں برابر کا شریک ہے اس کی گرفتاری اس کے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موخر کی گئی ہے جییملزم مبین ٹھیک ہوتا ہے اس کی گرفتاری ڈال کر الگ سے چالان پیش کردیا جائے گا۔