سینئر صحافی حامد حسین کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان ) سینئر صحافی حامد حسین بھٹی کے چچا حکیم محمدعاشق جو ٹریفک حادثہ میں جا ں بحق ہوگئے تھے ان کی تعزیت کے لیے قائد ملت جعفریہ نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب رائے ونڈ ان کی رہائش گاہ پر پہنچے انہوں نے لواحقین حامد حسین بھٹی ،رضا حسین بھٹی ،حمید بھٹی ،نصیر بھٹی سے تعزیت کیا۔
اور مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نبی اکرم ﷺ،مولا علی علیہ اسلام ،حضرت امام حسین علیہ اسلام اور اہل بیت کے صدقے مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر آغا جواد نجفی ،سید نذیر حسین شاہ ،سید امدادحسین ،،سید عون رضا زیدی ،عمران جٹ تھیم ،آصف ساقی ،محمداشفاق ودیگر افراد موجودتھے یہ امر واضح رہے کہ علامہ صاحب کے رائے ونڈ آنے کی اطلاع پاکر سٹی تھانہ رائے ونڈ کی پولیس موقع پر پہنچی اور پٹرول کے لیے 500روپے طلب کئے لواحقین کے انکار پر عوام کے محافظ یہ کہتے ہوئے کہ" سکیورٹی خود ہی فراہم کریں ہم مفت کام نہیں کرتے "گاڑی واپس لے گئے ۔