حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر قوم کو مقروض بنا دیا ‘ یاسین گھمن
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ حکمران اپنی کرپشن کو بچانے جبکہ عمران خان کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح سامنے کھڑے ہیں،حکمران ہٹ دھرمی کی ضد نہ کر تے اور اپوزیشن کے ٹی او آرز مان لیتے تو تحریک انصاف کو 7 اگست کو تحریک احتساب اور کرپشن کے خلا ف سڑکوں پر باہر نکلنے کی ضرورت نہ پڑتی ، (ن)لیگ کے قائدین سول ڈکٹیٹر بنے ہوئے ہیں یہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر نے کی بجائے اپنے پاس رکھنے کے عادی ہیں۔ روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا کہ (ن) لیگ نے ریکارڈ قرضے لے کر پوری قوم کو مقروض بنا دیا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے، حکمرانوں کے کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑاکر دیا ہے اور ان کے خلاف شفاف احتساب نا گزیر ہوچکا ہے۔