میری شکل کی معصومیّت کی وجہ سے مجھے سنجیدہ کرداردیئے جاتے ہیں،سوہائے علی ابڑو

میری شکل کی معصومیّت کی وجہ سے مجھے سنجیدہ کرداردیئے جاتے ہیں،سوہائے علی ...
 میری شکل کی معصومیّت کی وجہ سے مجھے سنجیدہ کرداردیئے جاتے ہیں،سوہائے علی ابڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہاہے کہ شایدمیری شکل کی معصومیّت کی وجہ سے مجھے سنجیدہ کرداردیئے جاتے ہیں۔مجھے لوگ بھی ایسے کرداروں میں پسند کررہے ہیں تاہم میں خود بھی کرداروں میں ورائٹی چاہتی ہوں۔میرے آنے والے پر اجیکٹس میں آپ کو کئی مختلف کردار نظر آئیں گے ۔مجھے منفی کردارادا کرنے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے بلکہ ایسے کردارکی ادائیگی میں زیادہ لطف آتا ہے جوآپ کی شخصیّت کے بالکل برعکس ہو۔سوہائے علی ابڑو کاکہناہے کہ مجھے گلیمرس نظرآنے کاشوق نہیں ہے۔کردارکا تقاضا ہوتوبغیر میک اَپ کے بھی اسکرین پر آسکتی ہوں۔ویسے بھی میں زیادہ میک اَپ نہیں کرتی۔یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑونے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ماضی کی سُپرہٹ فلم’’انجمن‘‘کے ری میک سے کیاتھا۔ تجرباتی طورپربنائی گئی اس مُختصرفیچرفلم کی ڈائریکشن یاسرنواز نے دی تھی۔

مزید :

کلچر -