بالی ووڈ میں پاکستانی ہدایتکاروں کو کوئی نہیں جانتا ، ہدایتکار خالد احمد

بالی ووڈ میں پاکستانی ہدایتکاروں کو کوئی نہیں جانتا ، ہدایتکار خالد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن )پاکستان کے معروف اداکار اور ہدایت کار خالد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو ہندوستانی فلموں میں کام کی آفرز موصول ہورہی ہیں تاہم پاکستانی ہدایت کاروں کو کوئی بھی نہیں جانتا۔خالد احمد آج کل ہندوستان میں موجود ہیں جو مختلف تقریبات کے دوران بولی وڈ میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطابق خالد احمد کا کہنا تھا کہ ’مجھے بہت زیادہ ہندوستانی فلم ساز اور پروڈیوسرز نہیں جانتے۔


، ہندوستان میں پاکستانی ہدایت کاروں کو کبھی مدعو نہیں کیا گیا اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں پہلے سے کافی اچھے ہدایت کار موجود ہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے کیتن مہتا (ہندوستانی ہدایت کار) کے سامنے یہ سوال رکھا کہ آخر وہ پاکستان کے اداکاروں کو کیوں منتخب کررہے ہیں؟ بولی وڈ میں اداکاروں اور اچھی صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان سے کبھی کسی کو لیتے ہیں کبھی کسی کو، تقریباً ساری ہی اداکاراؤں کو بولی وڈ میں کام کی ا آفردی جا چکی ہے، آخری کیوں؟‘خالد نے کہا ہے کہ کیتن نے انہیں اس سوال کا کچھ خاص جواب نہیں دیا، ان کا کہنا تھا ’پہلے انہوں نے کہا آپ لوگ اچھے ہوتے ہیں خوش شکل ہوتے ہیں، ہندوستان میں اچھی شکل و صورت کے اداکاروں کی کمی نہیں، ہاں دوسرے ممالک کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا ایک تجسس ہوتا ہے‘۔تاہم خالد کے مطابق ہندوستان میں پاکستانی ہدایت کاروں کو اتنی اہمیت نہیں ملتی۔

مزید :

کلچر -