حکومت قوالی کے مستقبل کو بجانے کیلئے اکیڈمی کا قیام عمل میں لائے،مہر علی ،شیر علی
لاہور( فلم رپورٹر) پرائڈ آ ف پرفارمنس قوال مہر علی اور شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت قوالی کے مستقبل کو بجانے کیلئے اکیڈمی کا قیام عمل میں لائے۔فنکار برادری کو تحفط فراہم کیا جائے ایسا نہ امجد صابری جیسا واقعہ پر رونما ہو۔ہم دونوں بھائیوں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ہم پچپن سال سے اکٹھے اس فن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وہ پیر کے روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا قوالی بزرگان دین صوفیانہ کلام ہے جس سے اسلام پھیلا ہے ۔حضرت امیر خسرو ،شاہ حسین ،خواجہ غلام فرید اور بہت سے صوفیہ بزرگ ہیں جہنوں نے اپنے کلام کے ذریعے امن کا پیغام دیا ۔ہم اسی کارواں کا حصہ ہیں اس قوالی کے فن کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔لیکن موجودہ دور میں قوالی کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔حکومت کا چاہیے اس کی سرپرستی کرے اس فن کا بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا ہمیں امجد صابری جیسے عالمی شہرت یافتہ قوال ہلاکت کا بے حد افسوس ہے ہم ان کے اہلخانہ میں برابر کے شریک ہیں ہم حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ قوالی کیلئے ایکڈمی کے ساتھ فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی یقینی کردار ادا کرے۔