مظہرراہی کے گانے’’ٹکے ٹکے دے لوگ‘‘ کی ویڈیو مکمل

مظہرراہی کے گانے’’ٹکے ٹکے دے لوگ‘‘ کی ویڈیو مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مظہر راہی نے اپنے نئے البم کے گانے ’’ٹکے ٹکے دے لوگ‘‘ کی ویڈیو مکمل کرلی۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو گذشتہ روز مقامی ریکارڈنگ سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی۔اس گانے کا میوزک ظہیر عباس نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی شاعری مظہرراہی نے خود لکھی ہے ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گیت ان کے نئے البم میں شامل ہے ۔



مظہر راہی نے مزیدبتایاکہ اس سے قبل انہوں نے اپنے نئے گیت ’’ڈھولا لالے توں یاری‘‘ کا ویڈیو مکمل کیا تھا۔انہیں امیدہے کہ ان کے پرستار عرصہ درازبعد انہیں ا س نئے روپ میں بھی پسند کرینگے اور سراہیں گے۔

مزید :

کلچر -