میرا اور عمران خان کی فلم ’’ شور شرابا‘‘ کا کیمرہ کلوز،پوسٹ پروڈکشن شروع

میرا اور عمران خان کی فلم ’’ شور شرابا‘‘ کا کیمرہ کلوز،پوسٹ پروڈکشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا اور میبل خان کیساتھ اداکار عمران خان بھی فلم ’’ شور شرابا‘‘ میں کام کر رہے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ آٹھ سال بعد میرا کی فلم میں کام کررہے ہیں۔فلم کا کیمرہ کلوز ہوگیا ہے اور اس کی پوسٹ پروڈکشن شروع ہوگئی ہے ۔ عمران خان نے’ ’پاکستان‘‘کوبتایا کہ اس سے پہلے میں نے میرا کیساتھ فلم ’’شاہ جی‘‘اور ’’دل جلے‘‘میں کام کیا ہے۔ میرا جیسی سینئر اداکارہ کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔یاد رہے بھارتی ڈائریکٹر حسنین حیدر آباد والااس فلم پر بہت محنت کر رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر سہیل خان بھی پروفیشنل انداز سے فلم بنارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -