ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے،صوفیہ احمد
لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ صوفیہ احمدنے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں،ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے اگر ہم نے اسے پس پشت نہ ڈالا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ صوفیہ احمدنے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ آج بھی اپنا معیار بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگ آج بھی ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں اور نئے آنے والے ان سے استفادہ کررہے ہیں۔ اگر ہم نے ترقی کی جانب گامزن رہنا ہے تو ہمیں سینئر ز کو ہر پراجیکٹ میں کوئی نہ کوئی کردار ضرور دینا چاہیے تاکہ نئے آنے والوں کو رہنمائی مل سکے ۔ نے کہا کہ اس شعبے میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور جہاں سے اچھا سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتی ہوں۔