انا ر کلی، حساس ادارے کے افسر کی کم سن بیٹی دن د یہا ڑے اغوا کرلی گئی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) صو با ئی دا را لحکومت میں اغواکے واقعا ت تا حا ل نہ ر ک سکے ۔ پو لیس ان بڑ ھتی ہو ئی وارداتوں کو اغواما ننے کے لئے تیا ر نہیں تا ہم گزشتہ روز انا ر کلی کے علاقہ سے اغوا کا روں نے ایک اور حساس ادارے کے افسر کی کم سن بیٹی کو بھر ے بازار سے دن د یہا ڑے اغوا کر لیا جس کا مقد مہ پو لیس نے در ج کر لیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مریدکے کا رہائشی امیر علی اپنی اہلیہ اور تین سالہ بچی سیدہ زینب حیات کے ساتھ انار کلی بازار میں شاپنگ کے لیے آیا ہوا تھا کہ اچانک ان کی کمسن بیٹی پرُاسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔والدین نے ہر جگہ تلاش کیا مگر بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا جس کے بعدانہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ پرانی انارکلی اور لوئر مال پولیس اپنی اپنی حدود کے چکر میں تین گھنٹے تک الجھتی رہیں۔بعدازاں ایس پی سٹی کی مداخلت کے بعد تھانہ پرانی انارکلی میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈی ایس پی انارکلی سرکل کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔