سگیاں، فیکٹری میں محبوس چار سالہ بچی برآمد، اغوا کار پولیس کے سپرد

Aug 02, 2016


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) سگیاں کے علاقے میں محلے داروں نے فیکٹری میں محبوس چار سال کی بچی برآمد کرا لی اور مبینہ اغوا کار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کیمطابق منظور پارک میں چار سالہ بچی یاسمین گھر سے باہر نکلی ،کئی گھنٹوں تک واپس نہ آئی تو والدین کو تشویش ہوئی اہل محلہ کے ساتھ مل کر تلاش شروع کر دی ۔قریب ہی واقع فیکٹری کے چوکیدار صابر پر شک ہوا تو اس سے بچی کے بارے میں پوچھا چوکیدار نے ٹال مٹول سے کام لیا تو والدین نے محلے داروں سے مل کر اس کی ٹھکائی کر دی جس پر چوکیدار نے زبان کھول دی اور بتایا کہ بچی کو فیکٹری کے کمرے میں بند کر رکھا ہے۔ والدین نے تالہ کھول کر یاسمین کو نکالا اور اغوا کار کو پولیس کے حوالے کر دیا۔مبینہ اغوا کار صابر کا کہنا ہے کہ اس نے بچی کو اغوا کی نیت سے قید نہیں کر رکھا تھا بچی ا سے پتھر مارتی تھی جس پر وہ بہت تنگ تھا۔

مزیدخبریں