مغل پورہ سے اغوا ہونے والی بچی شکارپور سندھ سے بازیاب

مغل پورہ سے اغوا ہونے والی بچی شکارپور سندھ سے بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )مغل پورہ کے علا قے سے اغوا ہونے والی 10سالہ بچی کو پولیس نے شکارپور سندھ سے بازیاب کرالیاہے۔پولیس کے مطابق بچی کے باپ نے 25 مئی کو اپنے رشتے داروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا یا تھا۔ بچی کے رشتہ دار شکارپور میں گدا گری کرتے ہیں اور بچی کو ان کے رشتہ داروں سے ہی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی معذور ہے اور رشتے دار اس سے بھیک منگواتے تھے۔بچی کا باپ بھی گداگر ہے جب کہ ماں نے بچی کو پیسوں کی خاطر بیچ دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -