پولیس نے گجرات اور پسرور کے دو بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا

پولیس نے گجرات اور پسرور کے دو بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) تھانہ لاری اڈا پولیس نے لاپتہ ہونے والے گجرات کے رہائشی 10 سالہ عبداللہ اورلاپتہ ہونے والے پسرور کے رہائشی 10 سالہ عثمان کو برآمد کر کے ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کا رہائشی 10سالہ عبداللہ سکول جانے کے ڈرسے لاہور لاری اڈا آگیا۔ لاری اڈا پولیس نے دوران گشت بچے سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ ضلع گجرات کا رہائشی اور گھر سے سکول کے لئے آیا تھا لیکن سکول جانے کے بجائے لاہور آگیا۔ پولیس نے والدین سے رابطہ کر کے بچے کو ان کے حوالے کردیا ۔اسی طرح پسرور کارہائشی 10سالہ عثمان لاری اڈہ پولیس کو دوران گشت ملا۔پولیس نے بچے کی حالت دیکھ کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتا یا کہ وہ ضلع سیالکوٹ پسرور کا رہائشی ہے، والدین نے مجھے زبردستی کام پر ڈالا ہوا ہے میں کام سے ڈر کی وجہ سے لاہور آیا ہوں ۔پولیس نے بچے کے والد اقبال سے رابطہ کر کے اس کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -