نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر مکرم علی کو عہدے پر مستقل نہ کئے جانے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر مکرم علی کو عہدے پر مستقل نہ کئے جانے کیخلاف دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر مکرم علی کو عہدے پر مستقل نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار مکرم علی نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ چار برس گزرنے کے باوجود انہیں عہدے پر مستقل نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے تعلیمی قابلیت اور تجربے کے باوجود انہیں اس عہدے پر مستقل کرنے کی بجائے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے نہ تو عہدے میں توسیع دی جارہی ہے نہ ہی مستقل کیا جا رہا ہے،عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر کو عہدے پر مستقل نہیں کیا جا رہا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -