کرپشن کیخلاف تحریک آمریت کو دعوت نہیں، محمود الر شید
لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو کرپشن فری بنانے کیلئے کوئی بھی راستہ اختیار کر سکتی ہے، کرپشن کیخلاف تحریک آمریت کو دعوت نہیں، جمہوریت مضبوط ہو گی، تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، اسمبلی سے استعفوں اور دھرنے کا فیصلہ پارٹی کی سی ای سی کریگی، حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دینگے، ہر ایک کو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں پارٹی اراکین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی،انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق خود فریبی میں مبتلا ہیں، وہ قوم کو1999والی سیدھی سادھی قوم سمجھ رہے ہیں لیکن وقت بدل گیا ہے قوم باشعور اور ان کرپٹ حکمرانوں کا راستہ روکنے کیلئے تیار بیٹھی ہے ۔