جنرل کونسل کا اجلاس ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں
لاہور( جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کر لی گئیں ہیں یہ تبدیلیاں جنرل کونسل کے اجلاس میں کی گئیں ہیں جس کے مطابق اب 35برس عمر سے زائد کا کوئی بھی ڈاکٹر وائے ڈی اے کا عہدیدارا نہیں بن سکتا۔بتایا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ، سینئر رجسٹرار ، اسسٹنٹ پروفیسرز سمیت گریڈ 18اور اس سے اوپر کے ڈاکٹرز بھی صرف ممبر بن سکتے ہیں۔عمر کی پابندی کے باعث پی آئی سی اور چلڈرن ہسپتال کے صدر کی سیٹ خالی ہوگئی ہیں ۔ اس سلسلے میں وائے ڈی اے کی جنرل کونسل نے چلڈرن اور پی آئی سی میں17 اگست کو الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا۔وائے ڈی اے کی جنرل کونسل کا سنٹرل انڈکشن پالیسی پر بھی غور ، ایف سی پی ایس پارٹ ون کرنے والے تمام ڈاکٹرز کی ٹریننگ یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وائے ڈی اے پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سنٹرل انڈکشن میں ڈاکٹرز متاثر ہوں گے تو وائے ڈی اے احتجاج کرے گی۔